پاکستان کا بنوں چھاوٴنی پر دہشت گردانہ حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان نے بنوں چھاوٴنی پر دہشت گردانہ حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 15 جولائی کو بنوں چھاوٴنی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستان نے سخت رد عمل دیاہے۔حملہ کے نتیجے میں 8 سکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔دہشت گرد حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا تھا۔حافظ گل بہادر گروپ ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے عبوری افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ مکمل تحقیقات کرے اور بنوں حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری، مضبوط اور موثر کارروائی کرے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایسے حملوں کو روکا جائے۔پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر اپنے شدید تحفظات کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔یہ حملے پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بنا رہے ہیں۔ایسے واقعات دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات کی روح کے بھی خلاف ہیں۔

ترجمان کے مطابق بنوں کنٹونمنٹ حملہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے دہشت گردی سے لاحق سنگین خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے کرتا ہے۔اس لعنت سے نمٹنے اور تمام خطرات کے خلاف اپنی سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم ہے۔

Comments are closed.