عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے میانوالی پولیس کا اسلام آباد میں گھر پہ چھاپہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے میانوالی پولیس کا اسلام آباد میں گھر پہ چھاپہ، اسلام آباد پولیس بھی میانوالی پولیس کے ہمراہ تھی بتایا گیا ہے کہ عمر ایوب دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب مطلوب ہیں.
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نا ہوسکے، اس دوران پولیس اہلکار عمر ایوب کو تلاش کرتے رہے.
میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے گھر چھاپہ مارا تاہم چھاپے کے وقت عمر ایوب گھر پرموجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
پولیس نے چھاپہ عمر ایوب کی سیکٹر ایف ٹین والی رہائش گاہ پر مارا، پولیس کو عمر ایوب دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، واضح رہے کہ سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کئے ہیں.
Comments are closed.