شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل نئی سیاسی جماعت ”عوام پاکستان پارٹی ” لانچ کردی

15 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی  لانچ کردی گئی ، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینرچُنا گیا جبکہ مفتاح اسماعیل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔

اسلام آباد میں پارٹی کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر کے ہی سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔

نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’’بدلیں گے نظام‘‘ رکھا گیا ہے، جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔

رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر منتخب کیا گیا، مفتاح اسماعیل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے

اس موقع پرسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نظام ظالمانہ نظام ہوگیا ہے ، جو بجٹ آیا ہے وہ حکمرانوں کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں سردار مہتاب عباسی بولے کہ پاکستان کی آج حالت کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنے فوائد کے لئیے تمام اداروں کو دبا کر رکھا، مفادات کیلئے کمپرومائز کیا.

سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ بدلیں گے نظام رکھا گیا ہے، جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔

Comments are closed.