پی ٹی آئی اراکین کی عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد منظور کی گئی اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش کی گئی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی شدید مذمت کی، اراکین نے بانی اور چئیرمین عمران خان کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

اراکین کا قرارداد میں کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کے فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تحریک انصاف کے تمام ممبران بانی اور بانی چیئرمین کی قیادت میں متحد ہیں۔

Comments are closed.