نیب کا پولیس کے ساتھ بحریہ ٹاون کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ، آفس سیل کردیا
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی: نیب کا پولیس کے ساتھ بحریہ ٹاون کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ، آفس سیل کردیا، قومی احتساب بیوروکی ٹیم معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر میں رات کو پہنچی اور کارروائی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا، پولیس اور نیب کی ٹیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس پہنچیں۔
چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تھیں،تلاشی بھی لی گئی اور بعد میں نیب ٹیم نے بحریہ ٹاون کا راولپنڈی آفس سیل کیا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اس دوران عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
ایک سال سے دباو ہے لیکن سیاسی مقاصد کےلئے پیادہ نہیں بنوں گا، ملک ریاض
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزم نامزد ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں ایک عرصہ گزرنے تک بحریہ ٹاون کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔
نیب کی طرف سے یہ کارروائی ایک ایک وقت میں کی گئی ہے جب دن دن قبل بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے واضح الفاظ میں بتایا تھا کہ سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے ان پر دباوڈالا جارہاہے۔
ملک ریاض کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مجھ پر دباوہے لیکن میں کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا، انہوں نے کہا تھا کہ کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔
اور اب آج راولپنڈی دفتر پر ہونے والی ریڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو‘،
ملک ریاض نے اس کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاون راولپنڈی آفس پر کئے گے چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی شئیر کی۔
Comments are closed.