شہباز شریف کا ایران اور ترکیہ کا دورہ ، خامنہ ای کی تدفین تقریب میں شرکت متوقع

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران اور ترکیہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 2 جولائی کی شام تہران پہنچیں گے اور 3 جولائی کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسی روز شب تہران سے ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں 4 جولائی کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ایران۔امریکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MOU) کے بعد کی علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ پیش رفت، دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تاہم ان مجوزہ دوروں اور ملاقاتوں سے متعلق حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان یا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

شہباز شریف کا ایران اور ترکیہ کا دورہ ، خامنہ ای کی تدفین تقریب میں شرکت متوقع

Comments are closed.