ایک سال سے دباو ہے لیکن سیاسی مقاصد کےلئے پیادہ نہیں بنوں گا، ملک ریاض

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"addons":1,"transform":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}
50 / 100

فوٹو: فائل ویکیپیڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے رہائشی سیکٹر میں انقلاب لانے والے بحریہ ٹاون کے مالک نے خود پر سیاسی دباو ڈالنے پر زبان کھول دی، کہتے ہیں، ایک سال سے دباو ہے لیکن سیاسی مقاصد کےلئے پیادہ نہیں بنوں گا، ملک ریاض کا سوشل میڈیا کے زریعے انکشاف ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زندگی مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اصول رکھا کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں۔ اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے، مجھ پر سمجھوتا کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادے کے طور پر استعمال کرے۔

ملک ریاض حیسن نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

https://x.com/MalikRiaz_/status/1794657668189102349?t=BbVLxHgLQql7jneHFQMH9g&s=19

سال 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میں نے ماضی میں اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے۔

https://x.com/MalikRiaz_/status/1794657251669467530?t=3NOxfIyh3bTUSFoxqH5DWg&s=19

ملک ریاض حسین نے اس پوسٹ میں لکھا کہ آج بھی ذاتی حیثیت میں، میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میری لاش پر۔ اپنی بیمار حالت اور پریشانی کے باوجود، میں اس مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ثابت قدم ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں، لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

انھوں نے اپنے اس بیان میں امید کا اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل دور میں عزت کے ساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا۔ ان شااللہ

Comments are closed.