قومی اسمبلی افتتاحی اجلاس ، مہمانوں کے لئے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی حالات اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کے لئے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ کردیے۔

اعلامیے کے مطابق افتتاحی اجلاس میں مہمانوں جو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، وزیٹر گیلری کے پاسز سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب معزز ممبر اپنے لیے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں، بصورت دیگر اْس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ نو منتخب اراکین کی حلف برداری کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں منتخب اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments are closed.