بانی پی ٹی آئی نے ا لیکشن میں دھاندلی سے متعلق آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔

عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے آج خط چلا گیا ہوگا وہ خط اس لیے لکھا ہے کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں، نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر پنڈی کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو ڈالا اٹھا کر لے گیا اور اب اس کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

Comments are closed.