اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر فریقین کو شیر افضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد میرے گھر چھاپہ مارا گیا ، رات ایک بجے میرے گھر کا دروازہ توڑا ، ہراساں کیا گیا، فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیسوں کی تفصیلات مانگی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایف آئی آر کا مجھے پتہ ہے جس میں کل ضمانت کروائی ہے، انھوں نے آجکل ایک نیا کام پکڑا ہوا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماوٴں کے خلاف متعدد کیسز درج کرلیتے ہیں ، پولیس اور ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالیں۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں ، جواب مانگ لیتے جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ان سے کوئی توقع نہیں ہے ہراساں نہ کرنے اور بغیر وارنٹ گھر میں نہ گھسنے کا حکم بھی دیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوٹس کردیتے ہیں اور تادیبی کارروائی سے روک بھی دیتے ہیں، عدالت نے فریقین کو شیرافضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کتنے کیسز درج ہیں ؟ اس بارے فریقین سے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرتیہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed.