مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی
فوٹو: فائل
لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی، مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چار اسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا دستہ لگا دیا گیا.
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں.
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جاتی امرا پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں.
واضح رہے کہ پنجاب میں ابھی صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے نہ ارکان اسمبلی کا حلف ہوا ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کو اپنی حریف جماعت پی ٹی آئی پر چند اراکین کی برتری حاصل ہے تاہم تحریک انصاف نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے.
Comments are closed.