یو اے ای کا پاکستان کے اکاونٹ میں3ارب ڈالنے جمع کرانے کااعلان

ابو ظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کردیاہے۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے ایک بیان میں کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 3 ارب ڈالرز سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی اور اس سیدو طرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔

ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کے 8 ترقیاتی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کی ہے جس کی مجموعی مالیت 1.5 ارب درہم ہے جن میں توانائی، صحت، تعلیم اور سڑکوں جیسے منصوبے شامل ہیں۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔

Comments are closed.