قومی ٹیم کا جنوبی افریقہ میں فاتحانہ آغاز، چھ وکٹوں سے جیت

بنونی(نیٹ نیوز)پاکستان کاجنوبی افریقہ میں فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقا کی انوی ٹیشن الیون کو 6 وکٹوں سے شکست د ے دی۔

بنوبی میں کھیلے گئے تین روزہ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقا انوی ٹیشن الیون نے پہلی اننگز 318 رنز 7 کھلاڑی آوٴٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اپنی پہلی اننگز 306 رنز 7 کھلاڑی آوٴٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔انوی ٹیشن الیون نے اپنی دوسری اننگز بھی 182 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 195 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

حارث سہیل نے 73 اور امام الحق نے 66 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یادرہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.