گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈ یو بیان

اسلام آباد(زمینی حقائق )لائن آف کنٹرول کے قریب گرائے جانے والے انڈین طیارے کے پائلٹ کا بیان سامنے آیاہے۔

اس حوالے سے ایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ان سے چند سوالات کیے گئے جن میں پہلا یہ تھا کہ امید ہے آپ کے ساتھ یہاں اچھا برتاوٴ ہو رہا ہے۔

جواب میں پائلٹ ابھینندن نے کہا ہاں اور میں چاہوں گا کہ اسے ریکارڈ پر لاوٴں۔ اگر میں اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ پیشہ ورانہ اور متاثر کن ہے، کیپٹن سے لے کر سپاہی تک۔ یہ وہ رویہ ہے جس کی توقع میں اپنی فوج سے چاہوں گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس یونٹ سے ہیں تو انھوں نے کہا کہ وہ نہیں بتا سکتے تاہم انھوں نے یہ بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرا تعلق جنوبی انڈیا سے ہے۔

انڈین پائلٹ نے اپنے معمولی سے زخمی ہونے والے ہاتھ میں چائے کی پیالی بھی پکڑ رکھی تھی اور پوچھنے پر ان کا جواب تھا ’چائے بہت مزیدار ہے۔

Comments are closed.