چین میں ایشین گیمز کے لیے جدید سٹیڈیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کے شہر ہانگ چو(Hangzhou) میں 2022میں ہونے 19ویں ایشین گیمز کی تیاریاں عروج پرپہنچ چکی ہیں،80ہزار8سو شائقین کی گنجائش والے سٹیڈیم سمیت ان ڈورگیمز کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

گیمز آرگنائزینگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2021کے آخر میں گیمز کی تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی،اب تک کی اطلاعات کے مطابق 34گیمز شامل کی گئی ہیں اور امید ظاہر کی جاررہی ہے کہ اولمپکس گیمز بھی شامل کی جائیں گی،انڈسٹریل سٹی کے نام سے مشہور ہانگ چو ایشیئن گیمز کی تیاریاں کرتے ہوئے مکمل پلان تیار کر چکا ہے ۔

ہانگ چو سے پہلے بھی چین دو دفعہ ایشین  گیمز کی میزبانی کر چکا ہے، ہانگ چو میں ہونے والی ایشیئن گیمز کے لیے تیار کیے جانے والے سٹیڈیم  میں بین الاقوامی سطح کے انتظامات کیے گئے ہیں،سٹیڈیم میں شائقین کی آمد کے لیے 10سب وے لائینز جبکہ دو انٹرسٹی خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جب کہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کا بہترین انتظام کرنے کا دعوی بھی کیا جا رہا ہے،ان ڈور گیمز کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

گیمزآرگنائزنگ کمیٹی نے یکم ستمبر کو اولمپک کونسل آف ایشیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خاطرمعاہدے کر چکی ہے ،کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگلے چار سالوں میں مقامی آبادی کو ایشیئن گیمز کی شاندار کامیابی کی خاطر موبلائز کیا جائے گا۔

آرگنائزنگ کمیٹی کا دعوی ہے کہ جدید سٹیڈیم میں موسم کی صورتحال کے مطابق انتظامات کی صلاحیت ہو گی اور  بارش یا سخت موسم کی صورت میں سٹیڈیم خوبصورت پھول کا نظارہ دیتے ہوئے چھت دیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل 18 ویں ایشیئن گیمز جکارتہ میں ہوئی تھیں.

Comments are closed.