حکومت حقائق دیکھ لے پھر یو ٹرن نہ لینا پڑے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے شہباز شریف نے عمران خان کی طرح سیروتفریح کے لئے ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیا بلکہ اپنے اسحقاق اور قانون کے مطابق یہ سہولت لی

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور یوٹرن پر چلنے والی حکومت نیا الزام دہرانے سے پہلے حقائق دیکھ لے تو یوٹرن نہ لینے پڑیں۔

شہباز شریف نے جہاز اور ہیلی کاپٹر صرف عوامی خدمت کی ذمہ داری نبھانے کے لئے استعمال کیا،بطور وزیراعلی شہبازشریف نے اپنے اسحقاق اور قانون کے مطابق یہ سہولت لی۔

سول ایوی ایشن نے پنجاب حکومت کا جہاز ناقابلِ پرواز قرار دیا تھا:مریم اورنگزیب نے کہاشہباز شریف نے استحقاق کے باوجود چار ارب مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے انکار کردیاتھا۔

وفاقی حکومت سے بوقت ضرورت سہولت حاصل کی جاتی رہی جس کا باضابطہ کرایہ ادا کیاگیا،وزیراعلی کے زیراستعمال سرکاری ہیلی کاپٹر تکنیکی وفنی معیاد پوری کرچکا تھا۔

، انھوں نے کہاشہبازشریف قومی بچت کی خاطر زندگی کا خطرہ مول لے کر پھر بھی اسے استعمال کرتے رہے،یہ ہیلی کاپٹر بعدازاں گر کر تباہ ہوگیاتھا،شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ بارہا عوام کی خدمت کیلئے پرائیویٹ جہاز استعمال کیا،

کبھی ایک پیسہ پنجاب حکومت سے نہیں لیا جس کا ریکارڈ لاگ بک میں موجود ہے،،عمران خان اپنے خلاف ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نیب کو جواب دیں۔

Comments are closed.