چلی کے فٹبال کلب کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

انقرہ:القدس میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں سے چلی کے فٹبال کلب ڈپورٹیوو فلسطینی نے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے ، ترکی اردو، کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فٹ بال کھلاڑیوں نے میج سے قبل سروں پر کیفیہ (عربوں کا روایتی رومال) باندھ کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈپورٹیوو فلسطینی کا فلسطین سے تعلق کئی صدیوں پرانہ ہے۔ 1920 میں فلسطینی مہاجرین نے اس فٹ بال کلب کی بنیاد رکھی تھی۔

یروشلم کے قریبی علاقے شیخ جراح میں پچھلے کئی روز سے جاری احتجاج پر پولیس حملے سے حالات مزید سنگین ہو گئے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Comments are closed.