چاند نظر آگیا ، کل ملک بھر میں عید منائی جائے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال المکرم سن 1440 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کردیا ، کل پانچ جون کو عید ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں کے علاوہ پاکستان بھر میں کل بروز بدھ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاں سے ہو گا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوگا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی تمام مساجد اور متعدد گراونڈز میں نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے، کے پی میں ہزارہ ڈویژن اور سوات میں بھی آج ہی عید منائی جائے گی۔

Comments are closed.