پی آئی اے کا قرضہ جو اتارےوہ سٹیل ملز مفت میں لے، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پی آئی اے کا قرضہ ادا کریں پاکستان سٹیل ملز مفت لے جائیں۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں بزنس کانفرنس کے بعد جاتے جاتے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انوکھا اعلان کر ڈالا۔۔ صحافیوں کے سوال پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل بند پڑی ہے، پی آئی اے کے قرضے ادا کرنے والے کو اسٹیل ملز مفت میں دی جائے گی۔

انھوں نے کہاپاکستانی قوم کاپیسہ تنخواہوں پرضائع کیاجارہاہے۔ حکومت پاکستان سٹیل مل کو اپنے پاس کیوں رکھے بہتر ہے کہ اسے کسی کو دے دیا جائے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت دو بڑے مسائل کاشکار ہے، بجٹ اورکرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ بڑھ رہاہے۔پاکستان کی قومی ائیر لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرحکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی ہے اورہم بھی پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments are closed.