عمران اور زرداری کو سنجرانی ہاوس کا پتہ کس نے بتایا، نوازشریف

اسلام آباد( ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں عمران خان اور زرداری صاحب کو سنجرانی ہاوٴس کا پتہ کس نے بتایا ، کون سا جی پی ایس تھا کہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ،سینیٹ انتخاب میں جو تماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

نواز شریف نے کہا ہم کسی قسم کی لڑائی کے حق میں نہیں ،ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے ، محمود اچکزئی نے قبائل کے احتجاج میں جو بات کی اس پر انکوائری ہونی چاہئے۔

نوازشریف کا کہنا تھاجامع نظام عدل لانے کے لئے کام کر رہے ہیں ، میرے سوا جن سیاستدانوں کے مقدمات ہیں ان پر کرپشن اور کِک بیکس کے الزامات ہیں ، میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایسا کوئی الزام نہیں ہے۔

Comments are closed.