پرویز مشرف کے الیکشن میں حصہ لینےکا سپریم کورٹ کا حکم واپس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کیلئےانتخابات میں حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی داخل کرانے کاعبوری حکم واپس لے لیا

لاہور رجسٹری میں آج سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ پرویزمشرف کو آج دو بجے تک کی مہلت دی گئی تھی پتہ کریں وہ آرہے ہیں یا نہیں۔

جب انھیں یہ بتایا گیا کہ پرویز مشرف فوری طور پر نہیں آ سکتے کچھ صحت کے مسائل بھی ہیں تو اس پر چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کاحکم واپس لے لیا۔

چیف جسٹس نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اب جب وہ آئیں تو بتانا ہم کیس سماعت کیلئے لگا دیں گے ہم نے مہلت دی تھی وہ نہیں آئے۔

پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے کی ۔

Comments are closed.