پاک فضائیہ کا ملکی ساختہ میزائل کا طیارے سے کامیاب تجربہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر ملٹی رول لڑاکاطیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

یہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے جے ایف-17تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل سے لیس کر دیا ہے۔

اس کامیاب تجربے سے جے ایف-17تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستانی سائنسدانو ں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

Comments are closed.