پاک افغان میں تجارت بحال، چمن اور طور خم بارڈرز کھل گئے

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان اور افغانستان میں دو طرفہ تجارت بحال کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے طور خم اور چمن بارڈرز کھول دیئے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے افغانستان کے طور خم اور چمن بارڈر دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دیے ہیں اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی ایف سی کوئٹہ اور آئی جی ایف سی پشاور کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے علاوہ 6 دن سرحدوں سے ٹرک گزر سکیں گے، ہفتے کا دن ایس او پی کے تحت صرف پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کے لیے مختص ہوگا جب کہ باقی 6 دن پاک افغان بارڈر سے ٹرک کورونا کے لیے مقرر کردہ ایس او پی کے تحت گزر سکیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ کاروبار سے منسلک بیوپاریوں نے طورخم سرحد کے دونوں اطراف کھڑے مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت کو تیز رفتار بنانے کے لیے ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے ترسیل کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا موقف تھا کہ پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ جوکہ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے حکومتی اقدامات کے باعث مزید متاثر ہو رہی ہے دوسری طر ف تجارت دونوں ممالک کیلئے بھی ناگزیر ہے۔

Comments are closed.