پنجاب میں پیر سے لاک ڈاون میں نرمی، کارروبار کھولنے کا فیصلہ

فوٹو : فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب میں پیر سے لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاررو بار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، کارروبار کھلنے اور بند ہونے کا وقت مقرر اور اس پر سختی سے عمل درآمد ممکن بنایا جائے گا۔

پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دیدی ہے ، بعض کارر و بار ہفتہ بھر کھلا رہے گا۔

وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

کب سے کب تک کارروبار کھلا ہوگا شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا،

آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی اور ان کو بھی مقررہ وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔

Comments are closed.