پاکپتن کے نوجوان کی جان بخشی، طیارہ واپس ، مقدمہ ختم

اسلام آباد(زمینی حقائق )پاکپتن میں جہاز بنانے والے نوجوان ملزم محمد فیاض کو حکام کے حکم پر پولیس نے طیارہ واپس کردیا، مقدمہ بھی ختم ۔

جہازواپس ملنے کے بعد

سیکرٹری سول ایوی ایشن کی طرف سے محمد فیاض کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انھیں اس حوالے سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔

چند دن قبل پاکپتن کے محمد فیاض کو پولیس نے اس جرم میں گرفتار کرلیا تھا کہ اس نے بغیر اجازت طیارہ کیو ں بنایاہے۔۔ یہی نہیں بلکہ رنگ شاہ تھانے میں مقدمہ بھی درج ہو گیا تھا۔

میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سیکرٹری ایوی ایشن و ڈی جی شاہ رخ نصرت نے مداخلت کی اور پاک پتن چک نمبر 32 ایس بی کے رہائشی محمد فیاض کو اسکا طیارہ واپس دلوادیااور مقدمہ بھی ختم کرا دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایت پر لاہور ائیرپورٹ کے ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر نذیر احمد خان کی قیادت میں سی اے اے کی ٹیم نے پاکپتن کے رنگ شاہ تھانے سے چھوٹا طیارے چھڑواکر محمد فیاض کے سپرد کیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ چھوٹا طیارہ بنانے والے نوجوان کے جذبے اور مہارت کی قدر کرتے ہیں اور اس شعبہ میں مزید مہارت کے حصول کے لیے اس کی ہر ممکن رہنمائی کی جائے گی ۔

سیکرٹری ایوی ایشن کا کہناتھا کہ سی اے اے کی ٹیکنیکل ٹیم چھوٹے طیارے کا تفصیلی معائنہ کرکے اسے اْڑانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

سول ایو ی ایشن حکام کے کہنے پر محمد فیاض کے خلاف درج مقدمہ بھی ختم کردیاگیا ہے۔

Comments are closed.