پاکستان نے بھارتی اعتراض مسترد کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے میرواعظ عمرفاروق کو ٹیلی فون پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسئلہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قوام متحدہ کی قرادادوں کے علاوہ شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کے مطابق بھی یہ متنازعہ معاملہ ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈا پر بھی موجود ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتا ہے، حق خوداردایت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،

پاکستان ہمیشہ کشمیری قیادت کے ساتھ رابطوں میں رہا، اس میں کچھ نیا نہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک یہ حمایت جاری رکھے گا،۔

Comments are closed.