وٹس اپ صارفین کیلئے 15 مئی سے نئی وارننگ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کیلئے جنھوں نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہیں کی 15 مئی کے بعد نئی خبر آگئی ہے.


وٹس اپ انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے وٹس اپ پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا.

ایسے صارفین کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ اگر صارف نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہیں کی تو 15 مئی کو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی وضاحت میں بتایا ہے کہ پرائیویسی پالیسی نہ ماننے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

اگر کوئی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے بار بار نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی کہ اگر وہ نئی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

کچھ ہفتوں بعد پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے صارف کی واٹس ایپ سے کال کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی جب کہ بعدازاں اس کا واٹس ایپ بند کر دیا جائے گا۔

وٹس اپ انتظامیہ نے نئی شرائط کے نفاذ کیلئے تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے
کچھ ماہ قبل واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی تھی.

نئی پالیسی کے تحت لوگوں کا ڈیٹا فیس بک کو شیئر کیا جانا تھا اور اگر کوئی صارف اس شرط کو قبول کرنے سے انکاری ہوتا تو اس کا واٹس ایپ فوری طور پر ڈیلیٹ ہو جانا تھا۔

Comments are closed.