وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان سے افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر رحمن رحمانی کی قیادت میں افغان پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا.

افغان وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے پاکستان میں قیام کے دوران وفدٹریڈ کانفرنس میں بھی شریک ہوگا.

اس سے قبل افغان وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس دوطرفہ پارلیمانی و ملکی تعلقات باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پاکستان اور افغانستان کے مابین مستحکم تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

انھوں نے کہاپاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پرامن اور خوشحال افغانستان نہ صرف افغان عوام بلکہ پورے خطے کے امن و خوشحالی کے لیے ضروری ہے.

اسد قیصر نے کہا کہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواب جلد پورا ہونے جا رہا ہے،
دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی رابطوں میں اضافے سے دو طرفہ تعلقات مستحکم ہونگے.

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاپاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان دیکھنے کا خواہشمند ہے،پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے جاری مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے.

افغانستان کے پارلیمانی وفد کا حالیہ دورے دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگااور دوطرفہ تعاون میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا.

افغان اسپیکر میر رحمنٰ رحمانی نے کہا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور باہمی تجارت میں اضافے خصوصاً افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.

میر رحمنٰ رحمانی افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے.خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے.

انھوں نے کہادونوں ممالک اپنی جغرافیائی اہمیت کو بروئے کار لاکر معاشی استحکام حاصل کرسکتے ہیں۔افغانستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے پاکستان کے سرمایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں.

مہمان اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاوس آمد پر افغان پارلیمانی وفد کے پرتپاک استقبال پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان اسپیکر نے قومی اسمبلی میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے.

اسپیکر افعان ویلوسی جرگہ کی سربراہی میں افغان پارلیمانی 17 رکنی وفد آج پاکستان کے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا ہے.

وفد پاکستان افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری فورم 2020 کے موضوع پر ہونے والے دو روزہ سیمینار جس کا آغاز 26 اکتوبر سے اسلام آباد میں ہوگا میں بھی شرکت کرے گا۔

اعلی سطحی افغان وفد کا یہ دورہ پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، ویزا پالیسی میں نرمی اور افعان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں رکاوٹوں کو ختم کرانے کے لئے اسد قیصر کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔

افغان پارلیمانی وفد کی سربراہی اسپیکر میر نے کی۔ رحمان رحمانی کے علاوہ احمد صافی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، جناب نجیب اللہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت حیدر افضالی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع ، مسٹر عتیق رلرحمٰن بین الاقوامی تعلقات سے متعلق قائمہ کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ عبد الحمیدشریف چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قومی معیشت ممبران وولوسی جرگہ حاجی رحمانی ، محترمہ ملا ئی اسحاق زئی ، محترمہ شیرین اور دیگر سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں ۔

Comments are closed.