وزیراعظم عمران آج ایک روزہ دورہ پر دبئی جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے کی دعوت شیخ محمد راشد بن المکتوم نے دی۔

وزیراعظم عمران خان 10 فروری کومتحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے ۔

وزیرخزانہ ،خارجہ کے وزرا اور مشیر بھی ساتھ ہوں گے،وزیراعظم امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت شیخ محمد راشد بن المکتوم نے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان ,پالیسی ساز اور بزنس مین منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے،خوشحال اور مستحکم پاکستان کے نظریہ کو اجاگر کریں گے۔

Comments are closed.