پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 34رنز سے ہرا دیا

دبئی (نیٹ نیوز)پاکستان کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈین ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں34رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 240 رنز اسکور کیے،پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 96 اور ندا ڈار نے 81 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم بھی 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، میکلین نے 82 اور ٹیلر نے 48 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

سدرہ امین کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم اگر ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو گرین شرٹس آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ سکتی ہے۔

Comments are closed.