وزارت پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت پوسٹل سروسز نے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ،مقامی سیاحوں کو سستی رہائش میسر ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے،شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کر سکیں گے۔

وزارت پوسٹل سروسز کے مطابق وزارت پوسٹل نے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے ،شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے۔

کم معاوضے پر خوبصورت اور دلکش ریسٹ ہاوسز میں رہا ئش رکھی جا سکے گی،وزیر پوسٹل سروسز کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کو خوبصورتی سے سجا دیا گیاہے۔

مری ایوبیہ،گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاوسز ہوں گے ،لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ میں بھی سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش مکمل کر دی گئی۔

سیاحت سے دلچسبی رکھنے والے شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کر سکیں گے،ریسٹ ہاوسز معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پہ ڈال دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.