نیشنل پریس کلب کی سکروٹنی کمیٹی کیخلاف درخواست مسترد کر دی گئی

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبران کی سکروٹنی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی.

یہ درخواست ہفت روزہ "سپیڈ نیوز” کے "ایڈیٹر” اسد محمود کیانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی،نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنسلٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر اسد ملک اور ضیغم نقوی عدالت میں پیش ہوئے.

سماعت کے آغاز پر فاضل جج میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رٹ بنتی ہی نہیں معاملہ یہاں کیوں لایا گیا؟ نیشنل پریس کلب ایک پرائیویٹ ادارہ ہے جس پر سول سوٹ ماتحت عدالت میں دائر کریں، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا.

یاد رہے کہ درخواست گزار نے نیشںنل پریس کلب کی حالیہ سکروٹنی کو چیلنج کیا تھا جس میں سینیر صحافی حاجی نواز رضا کی سربراہی میں کمیٹی نے 414 ممبران کی پریس کلب کی ممبر شپ ختم کر دی.

آئینی ماہرین کا کہنا ہے سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے کیونکہ صدر شکیل قرار اور سیکرٹری انور رضا کی باہمی مشاورت اور منظوری سے پانچ رکنی سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی گئی.

سکروٹنی نے قانونی تقاضوں کے تحت ایسے سات سو سے زائد ممبران کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا جن پر اعترضات موصول ہوئے، سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کو گورننگ باڈی اور جنرل باڈی سے بھی توثیق مل چکی ہے.

واضح رہے کہ دوسری جانب ایسی ہی ایک درخواست میں سول کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے جس میں یہی اعتراض ادھر بھی اٹھایا گیا ہے.

Comments are closed.