نواز شریف کے خلاف ریفرنسزپر آج فیصلہ سنایا جا ہے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا اہم فیصلہ آج (پیر)سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نےٹرائل مکمل ہونے پر  دونوں ریفرنسز پر اٹھارہ دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی کی جانب سے فیصلہ کی تاریخ میں توسیع کی استدعا مسترد جبکہ مزید دستاویزات جمع کروانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ چوبیس دسمبر(آج)کو ہی سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت میں نیب نے العزیزیہ ہل میٹل کے لیے5.2 ملین جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے 4.2 ملین درھم سرمایہ کاری کی منی ٹریل نہ ہونے کا الزام لگارکھا ہے اور کہا ہے کہ شریک ملزمان حسن اور حسین نواز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بے نامی دار ہیں۔

ان دونوں ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز اشتہاری ہیں،دوسری جانب میاں نواز شریف کا موقف ہے کہ یہ کاروبار بچوں کے ہیں جنہوں نے دادا کی جانب سے ملنے والے حصہ کے بعد یہ کاروبار شروع کیے، حسن اور حسین نواز بالغ ہیں، کاروبار سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Comments are closed.