مولانا کی طرح اسلام آباد جا کرواپس نہیں آئیں گے،سراج الحق


باجوڑ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے تحریک انصاف کے سونامی کی وجہ سے آٹا چینی منہگی، روپے کی قدر کم جب کہ چینی کی قیمت بھی 110 روپے تک پہنچ گئی،قیمتیں کم نہیں کروگے تو ہم آپ کا گریبان پکڑیں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اسلام آباد کی طرف چلنے کا وقت آگیا ہے، ہم مولانا کی طرح دھرنا نہیں دیں گے اور نہ ہی اسلام آباد جا کر پھر واپس آئیں گے۔

امیر جاعت اسلامی نے کہا تحریک انصاف حکومت میں آ کر مہنگائی کا سونامی لے آئی غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو گیاہے لیکن جب آپ عوامی سونامی دیکھیں گے اور آپ کو اسلام آباد میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

سراج الحق نے کہاپی ڈی ایم اپنا کام کرے ہم اپنا کام کریں گے، قیمتوں میں کمی نہیں کرو گے تو ہم آگے بڑھ کر گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے، کرکٹ کھیلنا کچھ اور کام ہے اور حکومت کرنا کچھ اور کام ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان امریکی نظام کے لیے نہیں اسلامی نظام کے لیے بنا تھا، پاکستان میں اب صرف اسلامی نظام کا علمبردار حکمران رہے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سونامی کی وجہ سے ہماری قوم بھوکی سوتی ہے، اس تبدیلی کی سونامی سے لوگ شیطان کی طرح پناہ مانگتے ہیں مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔

Comments are closed.