ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ واپس اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ جو لیز کی عدم ادائیگی پر کوالالمپور میں قبضے میں لیا گیا تھا واپس
اسلام آباد پہنچ گیاہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کرکے طیارہ پی آئی اے کے حوالے کیا گیا۔

یہ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا ، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریباً 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔

معاملے طے پانے کے بعد طیارہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔طیارے نے جمعہ کی صبح کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری تھی.

اس دوران کوالالمپور میں طیارے کے روکے کے بعد مسافروں کو اتار لیا گیا تھا جنھیں خصوصی طیارے کے زریعے پہلے ہی پاکستان واپس لایا گیا تھا.

Comments are closed.