مسلہ ٹک ٹاک نہیں معاشرے کا رویہ ہے،بختاوربھٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو مرحومہ کی صاحبزادی بختاور بھٹونے کہا ہے کہ مسئلہ ٹک ٹاک نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا رویہ ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سابق صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر بیان میں حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ فحاشی ٹک ٹاک پر نہیں بلکہ معاشرے میں رچی بسی ہے، جہاں خواتین کو ٹی وی پر یوگا پینٹ پہننے کی اجازت نہیں جہاں خواتین کو رات کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں.

انھوں نے کہا یہی نہیں بلکہ بچوں کو اغوا کرکے درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ذرا دیکھیں کہ عوامی مقامات اور مدرسوں میں کیا ہو رہا ہے، مسئلہ ٹک ٹاک نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں کو کمائی کرنے،حکومت کیخلاف آواز بلند کرنے کا موقع ملا۔

ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے.

کورونا وبا کی وجہ سے دنیا جدت کی جانب سے جا رہی ہے، لیکن عمران خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔

Comments are closed.