قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل سپریم کورٹ میں چیلنج

فوٹو: فائل

ئاسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے ،کمیشن کے قیام پر تحفظات کااظہار کیا گیاہے۔

قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے ، درخواست گزار شعیب سڈل ہیں جھنوں نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت نے اقلیتی کونسل کے قیام کے فیصلہ پرعمل در آمد کے لیے شعیب سڈل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ زارت مذہبی امور نے اس حوالے سے کمیشن کے ساتھ کسی بھی مشاورت کے بغیر اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی سمری کابینہ کو بھجوادی ۔

شعیب سڈل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، وزارت کاتجویز کردہ اقلیتی کمیشن پاکستان کی بین الاقوامی یقین دہانیوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اقلیتی کمیشن پہلے سے وجود رکھتا تھا تو وزارت مذہبی امور نے عدالت کو آگاہ کیوں نہ کیا، قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں۔

شعیب سڈل نے کہا کہ اقلیتی کونسل کے قیام کے لیے مجوزہ بل پر بھی وزارت مذہبی امور نے کوئی رائے نہیں دی، سیکرٹری وزارت مذہبی امور سے اقلیتی کونسل کے عدم قیام پر وضاحت طلب کی جائے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے ہے وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم کی روشنی میں اقلیتی کونسل کاقیام عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔

Comments are closed.