قومی اسمبلی کااجلاس11مئی، سینٹ کا12مئی کو طلب

Pakistani Rangers cordon off the Parliament during an ongoing protest by followers of Imran Khan and Tahir-ul-Qadri in Islamabad on August 27, 2014. Pakistan's embattled prime minister said August 27 he would not cave in to protests demanding his resignation, striking a defiant note in his first major speech since the crisis erupted two weeks ago. Thousands of Khan's and Qadri's followers have been camped outside parliament since August 15 demanding Sharif quit, claiming the election which swept him to power last year was rigged. AFP PHOTO/Farooq NAEEM

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )کورونا وائرس خطرات کے باوجود سینیٹ کا اجلاس 12مئی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا گیا، سینیٹ سٹاف بھی حاضری کرے گا۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس 12 مئی کی صبح طلب کیا ہے، اس سے قبل صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کی ریکوزیشن سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس کے انعقاد کے لیے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اجلاس ایسے موقع پر ہونے جا رہا ہے جب کورونا کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا کم سے کم ممکنہ اسٹاف اجلاس کے دوران دفتر آئے گا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹ ہال کے اندر ایس او پیز کے تحت انتظامات کیے گئے ہیں، گیلریز میں بھی اراکین سینیٹ کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی، کوشش ہو گی سیشن 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، اجلاس ایک ہفتے پر محیط ہو گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی بھی جگہ اجتماع نہ ہونے پائے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے ضروری نہیں کہ تمام اراکین بیک وقت سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں، پارلیمانی لیڈران اپنے پارٹی اراکین کی شرکت کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن ہی کی ریکوزیشن پر پر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پیر 11 مئی کو سہہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے اس لئے پارلیمنٹ میں تمام حفاظتی انتظامات کے باوجود بڑی تعداد لوگ موجود ہوں گے۔

Comments are closed.