فردوس عاشق نے ، مکا، مار کر8ٹائلیں توڑ دیں

فوٹو: سکرین گریب

لاہور ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مارشل آرٹس کا شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے ایک زور دار مکہ مارکر 8 ٹائلیں توڑ ڈالیں۔

ٹائلیں توڑنے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائلیں نہیں توڑیں بلکہ یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے۔ وہ روز عمران خان کی حکومت کو مکے مارتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو بھی ایسے ہی کرچی کرچی کریں گے ۔ کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے ۔

انھوں نے کہا پی ڈی ایم کا پورا ٹولہ عقل کے اندھوں پر مشتمل ہے، جنہیں کورونا نظر نہیں آرہا ۔ کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعدادلاہورمیں ہے۔ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کی540کنفرم کیسز سامنے آئے اور22مریض جاں بحق ہوئے۔

فردوس عاشق نے کہاپنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19,941 ہوچکی ہے۔پنجاب میں کورونا سی3,137 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی اجتماع سے وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

پی ڈی ایم عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے درپے ہے ۔اپوزیشن عناصر قوم پر رحم کریں اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

Comments are closed.