برطانوی ایئر لائنز کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کااعلان

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی ایئرلائنز نے 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔

اعلان کے ساتھ ہی برطانوی ایئرلائنز ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔۔ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ائیربس اے 332 استعمال کرے گی۔

فضائی آپریشن سے قبل برطانوی ایئر لائنز کے حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا تھا جس پر سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کوہفتہ وار8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ایئرلائن کا 7اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لیکر لاہورپہنچے گا۔۔پہلی پرواز 13دسمبرکو لندن سے لاہورروانہ ہوگی،14دسمبرکی صبح پہنچے گی جہاں برطانوی سفارتی عملہ اورسول ایوی ایشن افسران مسافروں کا استقبال کرینگے۔

لندن سے لاہور ہفتہ وار4،لندن سے اسلام آباد کیلئے3 پروازیں آپریٹ ہونگی۔ مسافروں کو لاہور اور اسلام آبادسے براہ راست لندن کیلئے پرواز میسر ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے لاہور اور اسلام آباد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی اے اے نے ورجن ایئرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت نہیں دی۔

Comments are closed.