شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

وزرات داخلہ نیاپوزیشن لیڈر کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔

گزشتہ ماہ شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.