ذوالفقار علی بھٹو کی40 برسی، گڑھی خدابخش میں پیپلز پارٹی کاجلسہ

لاڑکانہ(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40ویں برسی منائی جارہی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور انہیں قتل کے ایک مبینہ مقدمے میں 40 سال قبل آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کے مزار سے متصل گراوٴنڈ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ سہہ پہر شروع ہوا۔

اس سے قبل پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی صدارت میں مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.