شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 20اپریل کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

کراچی(ویب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی۔

شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں مرکزی، زونل رویت ہلال کمیٹی کیارکان اور محکمہ موسمیات کے حکام نے شرکت کی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی اور شب برات 20 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

Comments are closed.