شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایک اور ریفرنس، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

فوٹو : فائل

کراچی(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک اور مشکل میں پڑ گئے، نیب نے ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان کے خلاف نیا ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔

اس حوالے سے نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا، شاہد خاقان اور دیگر پر خزانے کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔

نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق نے ایل این جی کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

Comments are closed.