شادی ہال، تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے،نیاایس او پی

ویب ڈیسک

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے شادی ہالز کیلئے ضابطہ کار (ایس او پیز) جاری کردیاہے تقریب کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہو گا۔

پہلے این سی او سی نے شادی ہالز میں تقریبات کے باعث کورونا پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب کورونا کی روک تھام کیلئے ضابطہ کار جاری کیے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ضروری ہے، شادی ہالز میں ہر تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور رات 10 بجے کے بعد تقریب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ اِن ڈور اجتماعات میں 300 جب کہ آؤٹ ڈور میں 500 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی اور ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر متعلقہ شادی ہال کو بند کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے آج مزید 8 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ مزید 661 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد ستمبر سے شادی ہالز کھولے گئے تھے تاہم ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں کئی ہالز کو بند کردیا گیا ہے۔

کراچی میں پہلے ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی جارہی ہیں اور
کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کئے جا چکے ہیں.

Comments are closed.