سینیٹ کی 52نشستوں پر انتخابی میدان آج سجے گا

اسلام آباد: (نیو ز ڈیسک)سینیٹ کی 52 نشستوں کے لئے انتخابی میدان کل سجے گا ، پنجاب ، سندھ کی 12،12، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی 11،11سیٹوں پر مقابلہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے اْمیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔

اسلام آباد کے لئے 2 نشستوں پر 5 امیدواران، پنجاب کی 12 نشستوں پر 20 امیدواران ، سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواران، خیبر پختونخواہ کی 11 نشستوں کے لئے 26 امیدواران ، بلوچستان کی 11 نشستوں کے لئے 23 امیدواران اور فاٹا کی 4 نشستوں کے لئے 24 امیدواران مقابلے میں ہیں۔

پنجاب کے لئے 1600 بیلٹ پیپر، سندھ کے لئے 800 ، خیبر پختونخواہ کے لئے 600 ، بلوچستان کے لئے 300 ، اسلام ا?با کے لئے 800 او فاٹا ک لئے 20 بیلٹ پیرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا ہے اور متعلقہ ریٹرنگ ا?فیسرز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار مد مقابل ہونگے۔ آصف کرمانی، رانا محمود الحسن ، شاہین خالد بٹ ، زبیرگل ، ہارون اختر ، رانا مقبول ، مصدق ملک کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے، پیپلزپارٹی کے شہزاد علی ، پی ٹی آئی کے چودھری سرور، مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی میدان میں ہیں۔

سینیٹ میں ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اسحاق ڈار اور حافظ عبد الکریم کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہو گی جبکہ پی ٹی آئی کے ملک آصف جاوید اور پیپلزپارٹی کے نوازش علی خان میدان میں اتریں گے۔ خواتین کی 2 نشستوں پر سعدیہ عباسی، نزہت صادق، حنا ربانی کھر،عندلیب عباسی امیدوار ہونگی۔ ایک اقلیتی نشست پر کامران مائیکل اور وکٹر عذرایا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کل سینیٹ کے الیکشن کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دستیاب نہیں ہوں گے اور اگر وہ پارلیمنٹ نہ پہنچے تو پی ٹی آئی کی امیدوار ایک حمائیتی سے محروم ہو جائیں گی۔

Comments are closed.