ساہیوال واقع ، سی ٹی ڈی اہلکار قتل کے زمہ دار قرار ، ابتدائی تفتیش

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ساہیوال واقعے کی ابتدائی تفتیش میں قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو قرار دے دیا گیا۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش کے کچھ حقائق سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا تاہم سی ٹی ڈی نے اس کیس میں پیشہ ورانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں مقتولین کو قتل کرنے کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ڈالی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن میں ملوث اہلکاروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سب انسپکٹر صفدر حسین کی قیادت میں ا?پریشن کیا گیا جب کہ دیگر اہلکاروں میں احسن خان، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر شامل ہی۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال آپریشن کا ایک مقدمہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں بھی درج کیا گیا تھا۔ تاہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مکمل حقائق پر مبنی رپورٹ کل شام تک تیار کرلے گی۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

Comments are closed.