ساہیوال سانحہ پرعوام کا غصہ جائز ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز ہے یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز ہے’۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا

Comments are closed.