حکومت کا اپوزیشن کو ملک گیرجلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے پی ڈی ایم کو ملک گیر جلسوں کے این او سی جاری کرنے اور اپوزیشن کو ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی امور پر حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوا اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ حکومتی پولیٹیکل کمیٹی نے صورتحال سے متعلق تجاویز پیش کی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی۔

پی ڈی ایم کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے گا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے، لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں بلکہ سیاسی ایلیٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے، اپوزیشن حکومت پر دباو ڈال کر کرپشن کیسز سے چھٹکارا چاہتی ہے، عوام کو سیاستدانوں کی کرپشن بچاو تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Comments are closed.