حکومت شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی لگانے پر رضامند

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت اپوزیشن لیڈرکوپی اے سی کا سربراہ بنانےپر رضا مند ہو گئی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےچیئرمین کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو گیا۔حکومت اپوزیشن لیڈرکوپی اے سی کا سربراہ بنانےپر رضا مند ہو گئی۔

پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نےپارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی اورقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ خصوصی کمیٹی لے گی جس کا سربراہ تحریک انصاف سے ہوگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایوان کو چلانا ہے۔ہم نے روایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Comments are closed.